اسلام آباد (آئی این پی) پی ٹی آئی رہنما اور چیئرمین پبلک اکائو نٹس کمیٹی و رکن پی ٹی آئی جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ پہلی بار ایسی حکومت بنی ہے جسے زبردستی حکومت دی گئی ہے،اگر معیشت کی ترقی ہوئی تو ڈیڑھ کروڑ لوگ مزید غربت کی لکیر سے نیچے کیوں چلے گئے۔ جمعہ کوقومی اسمبلی اجلاس میں بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت میں لائے ہوئے لوگوں اور عوام کو پتا چل چکا ہے کہ ووٹ ڈالنے والا اہم نہیں ووٹ گننے والا اہم ہوتا ہے،ان کو یقین ہے کہ ووٹ دینے والوں کی بجائے ووٹ گننے والوں کو خوش رکھنے سے ہی اقتدار ملے گا۔