ا مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں وائٹ ہائوس کے کیبنٹ روم میں ظہرانہ دیا‘ظہرانے میں امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر دفاع ہینکر سمیت اہم شخصیات شریک ہوئیں
فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کے درمیان ملاقات ہوئی‘ دو طرفہ تعلقات، خطے کی سکیورٹی صورتحال ‘خاص طور پر ایران اسرائیل جنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا‘ پاک بھارت تنازع پر بھی بات چیت کی گئی
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک امریکہ تعلقات میں غیر معمولی پیشرفت ہوگئی‘دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوگیا‘ا مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا‘یہ ظہرانہ وائٹ ہاؤس کے کیبنٹ روم میں دیا گیا‘اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور خاص طور پر ایران اسرائیل تنازع پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاک بھارت تنازع پر بھی بات چیت کی گئی‘اس موقع پر میڈیا کے لوگوں کو دور رکھا گیا‘ ظہرانے میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر دفاع ہینکر سمیت اہم شخصیات شریک ہوئیں‘یہ ملاقات نہ صرف پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے اہم ہے بلکہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں بھی غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے۔ یہ دورہ پاکستان دشمن عناصر کے لیے ایک واضح پیغام ہے پاکستان عالمی سطح پر اہم سفارتی سرگرمیوں کا حصہ بن رہا ہے۔قبل ازیں میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا میں پاکستان کو پسند کرتا ہوں، پاکستانی بہت اچھے لوگ ہیں۔ پاکستان اہم ایٹمی طاقت ہے اور پاکستانی بہت اچھے لوگ ہیں،میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ کو روکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے مذاکرات میں بہت وقت ضائع کیا اور اب اسے آگے شدید مشکلات کا سامنا ہوگا۔امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے دیر کردی ہے ہم نے انہیں 60 دن کا وقت دیااور اب ہم ان کی دفاعی صلاحیت کو ختم کر چکے ہیں۔ روس یوکرین جنگ پر بات کرتے ہوئیامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا کہ اگر وہ صدر ہوتے تو یہ جنگ کبھی نہ ہوتی۔