وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ترک خاتونِ اوّل ایمنہ اردوان سے ملاقات

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ترک خاتونِ اوّل ایمنہ اردوان سے ملاقات

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسلام آباد میں ترک خاتونِ اوّل ایمنہ اردوان سے خصوصی ملاقات کی اور پاکستان-ترکیہ پارٹنرشپ برائے سسٹین ایبلٹی کی تقریب میں شرکت کی۔

مریم نواز نے ترک خاتونِ اوّل کو "ستھرا پنجاب پروگرام" کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے اسے ایک انقلابی منصوبہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ محض ایک پالیسی نہیں، بلکہ پنجاب کے مستقبل کو سنوارنے کا ایک عملی عزم ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی معیشت کو بھی مستحکم کرے گا۔ اس کے تحت اربوں روپے کے معاہدے ہو چکے ہیں، جو پنجاب کی معیشت کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوں گے۔وزیرِاعلیٰ مریم نواز نے ترک خاتونِ اوّل کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوستی اور تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔