پنجاب میں رشوت، بدسلوکی اور الزامات کی سختی سے ممانعت ہوگی:وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز

پنجاب میں رشوت، بدسلوکی اور الزامات کی سختی سے ممانعت ہوگی:وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے میں رشوت، بدسلوکی اور الزامات کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔

 قانون ہر حالت میں نافذ کیا جائے گا، مگر عوام کے ساتھ رویہ ہمیشہ دوستانہ، باعزت اور مہذب ہوگا۔انہوں نے یہ باتیں پیرا فورس کی کارکردگی اور نگرانی سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ پیرا فورس اچھا کام کر رہی ہے، اور عوام کے اعتماد کے لیے نتائج پر توجہ دی جائے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیرا فورس کی کارکردگی اور شفافیت بہتر بنانے کے لیے جلد از جلد باڈی کیم نصب کیے جائیں گے۔اس کے علاوہ، وزیرِاعلیٰ نے پیرا ٹریننگ سینٹر قائم کرنے کی منظوری بھی دے دی ہے۔