ترک خاتونِ اوّل نے مریم نواز کو اناطولیہ فورم میں خطاب کی خصوصی دعوت دی

ترک خاتونِ اوّل نے مریم نواز کو اناطولیہ فورم میں خطاب کی خصوصی دعوت دی

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز ترک خاتونِ اوّل ایمنہ اردوان کی خصوصی دعوت پر ترکیہ کا دورہ کریں گی۔

ایمنہ اردوان نے مریم نواز کو اناطولیہ ڈپلومیسی فورم میں خطاب کرنے کی دعوت دی ہے۔مریم نواز کے اعزاز میں ترکی میں ایک خصوصی ثقافتی تقریب "اناطولیہ" کا انعقاد کیا جائے گا۔ ایمنہ اردوان نے اپنے دعوت نامے میں کہا ہے کہ اناطولیہ ڈپلومیسی فورم میں مریم نواز کی شرکت ان کے لیے باعثِ خوشی ہوگی، اور انہیں امید ہے کہ مریم نواز اس فورم میں شریک ہو کر عالمی سفارتی روابط کی بحالی کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گی۔

ایمنہ اردوان کا کہنا تھا کہ "اناطولیہ ڈپلومیسی فورم" کا عنوان "منقسم دنیا میں سفارتی روابط کی بحالی" ہوگا، جو عالمی سطح پر سفارتی تعلقات کی اہمیت اور ان کے فروغ کے حوالے سے ایک اہم موضوع ہے۔ اس فورم میں مختلف عالمی رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے جو دنیا میں امن اور استحکام کے قیام کے لیے اپنی آراء اور تجاویز پیش کریں گے۔