لاہورکرائم رپورٹر)سبزہ زار پولیس نے 15 کی کال پر فوری کاروائیاںکرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم اور منشیات فروش کوگرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق سبزاہ زار پولیس نے کارروائیوں کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم رجب شاہ سے پستول بمہ گولیاں اور بدنام زمانہ منشیات فروش زاہد اقبال سے 12 سو 60 گرام منشیات برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔