گرین ٹائون : ون فائیو پر جھوٹی کال کرنے والے شخص گرفتار

عوام الناس کی جان ومال کی حفاظت کے لیے ہر وقت موجود ہیں:رانا حسین طاہر خاں 
لاہور(کرائم رپورٹر)گرین ٹائون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ون فائیو پر جھوٹی کال کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم کشمیر خان نے اپنی ٹانگ پر خود گولی ماری اور 15پر کال کر دی۔پولیس کے مطابق ملزم نے پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن پر بتایا کہ نامعلوم شخص گولی مار کر چلا گیا، پولیس موقع پر پہنچی تو حقائق مختلف نکلیپولیس نے ملزم کو مشکوک جان کر پوچھ گچھ کی تو سچ سامنے آ گیاملزم نے پولیس کو بیان دیا کہ دشمنی چل رہی ہے جھوٹا مقدمہ کرانے کا پلان بنایا تھاپولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی  ہے  ایس پی صدر رانا حسین طاہر خاں کے مطابق 15 پر جھوٹی کال کرنا جرم ہے ایمرجنسی کی صورت میں کال کریں عوام الناس کی جان ومال کی حفاظت کے لیے ہر وقت موجود ہیں،