ون فائیو کال پر پولیس اہلکارنے خون کاعطیہ دیکرزچہ کی جان بچالی

 گگومنڈی(خصوصی رپورٹ) گگومنڈی میں پولیس اہلکارنے خون کاعطیہ دیکرزچگی میں مبتلا خاتون کی جان بچالی۔دیہاتی اسماعیل رحمانی کی بیوی برائے زچگی ہسپتال داخل تھی،ڈلیوری کیلئے دوران آپریشن اس کی حالت بگڑگئی۔ ڈاکٹرنے زچہ کے شوہر اسماعیل کوفوری خون کے بندوبست کاکہا،بلڈ نہ ملنے پراسماعیل نے 15پرکال کردی۔ جس پرتھانہ گگومنڈی کے اہلکارراناسجادنے فوری طورپرہسپتال پہنچ کر خون کاعطیہ دے کر زچہ وبچہ دونوں کی جان بچالی۔