ملزمان ٹائرفروخت کرنے کیے آن لائن ایپس کا استعمال کرتے ، خریدار ڈیلر بھی حراست میں لے لیے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر) ماڈل ٹائون انویسٹی گیشن پولیس نے ماڈل ٹائون ڈویژن پولیس نے ماڈل ٹاؤن اور کینٹ ڈویژن میں لگژری گاڑیوں کے ٹائر چوری کرنے والا 4 بھائیوں کا گروہ گرفتار کر کے چوری شدہ ٹائر برآمد کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹائون ڈاکٹر ایاز حسین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ماڈل ٹائون انویسٹی گیشن پولیس نے رات کی تاریکی میں کار پر سوار ہو کر گھروں کے باہر کھڑی مہنگی گاڑیوں کے ٹائر بمع الائے رم جیک کے ذریعے اتار کر اس کے بعد گاڑی اینٹوں پر کھڑی کرکے فرار ہو جانے والے ملزمان فضیل، مہتشم، غضنفر اور غلام حسین کے علاوہ چوری شدہ ٹائرز خریدنے والے ڈیلرز کو بھی مختلف شہروں سے گرفتار کرلیا۔گرفتار ٹائر چور بھائیوں سے 39 ٹائرز برآمد کر لیے گئے۔ ٹائر چور گینگ چوری شدہ ٹائرز فروخت کرنے کے لیے آن لائن ایپس کا استعمال کرنے کے علاوہ کوئٹہ اور پشاور میں بھی فروخت کرتا رہا ہے۔ملزمان ریکارڈ یافتہ اور ڈکیتی کے مقدمات میں اشتہاری بھی ہیں، جنہوں نے 40 وارداتوں کا دوران تفتیش اعتراف کیا ہے۔