چوری کے موٹرسائیکل کو نیا بنا کر فروخت کرنیوالا گروہ گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ میں پولیس نے موٹر سائیکل چوری کے ایک گروہ کو گرفتار کرلیاجو چوری شدہ موٹر سائیکلوں کو مختلف طریقوں سے نیا بنا کر فروخت کرتا تھاپولیس کے مطابق کاہنہ چوکی صوئے اصل نے چھوٹے صوئے کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ایک مکینک اور اس کے ساتھی کو گرفتار کیاگرفتار ملزمان چوری کی گئی موٹر سائیکلوں کے پارٹس اتار کر انہیں پرانی اور خراب حالت کی موٹر سائیکلوں پر نصب کرتے تھے تاکہ انہیں بہتر حالت میں فروخت کیا جا سکیایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑکے مطابق ملزمان انجن نمبر اور چیسز نمبر کی ٹمپرنگ کرتے تھے تاکہ چوری شدہ گاڑیوں کو قانونی شکل دی جا سکے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکلیں، 7 عدد چیسیز، 5 موٹر سائیکل ٹینکیاں، 2 پستول، انجن، ہیڈ لائٹس اور دیگر پارٹس برآمد کر لیے ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔