لاہور(کرائم رپورٹر)مغلپورہ پولیس نے شہریوں کے گھروں کے باہر سے پانی والی موٹریں چوری کرنے والا ڈکیت گروہ گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق مغلپورہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر ل گریفن گراؤنڈ سے ٹریس رات کی تاریکی میں گھروں کے باہر لگی پانی کی موٹریں چوری کرنے اور گن پوائنٹ پر شہریوں سے لوٹ مار کی وارداتیں کرنے والے ملزمان صائم مسیح اور اشفاق کو گرفتار کر کے ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور نقدی برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے