آسٹریلیا: ٹرک سے گرنے والے نوکیلے دھات کے ٹکڑوں سے سیکڑوں گاڑیوں کے ٹائر تباہ

  سڈنی (آئی این پی )آسٹریلیا میں جمعہ کے روز ایک انتہائی مصروف شاہراہ پر ایک ٹرک کے اندر سے 750کلوگرام نوکیلے دھات کے ٹکڑے گرنے کے باعث سیکڑوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا جس کے بعد شدید ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہوگئی۔نیو سائوتھ ویلز پولیس کے مطابق یہ واقعہ ایم 1پیسفک ہائی وے پر علیٰ الصبح پیش آیا جس کے نتیجے میں 300سے زائد گاڑیوں کے ٹائروں کو نقصان پہنچا۔پولیس کے مطابق واقعے کے بعد سڑک کو جزوی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔