لاہور(کرائم رپورٹر)آرگنائزڈکرائم یونٹ کینٹ نے 3 رکنی خطرناک ڈکیت ونقب زن گینگ گرفتار کر لیا۔ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی عمران کشور کی ہدایت پر آرگنائزڈ کرائم یونٹ کینٹ نے ڈکیتی اور چوری کی ورداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ ندیم عرف دیما لوہار،علی رضا عرف رضا شاہ اور اسامہ بٹ کو گرفتار کر کے ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکل اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ، ڈی ایس پی کینٹ میاں قدیراحمد کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش 45 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ،اس کے علاوہ ملزمان کچھ عرصہ قبل مناواں ٹریننگ سنٹر کے قریب ڈکیتی کی واردات کر کے فرار ہوگئے تھے۔