ناقص کھانے سے200سے زائد افراد کی حالت خراب ہونے پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے نوٹس لے لیا

لاہور(کرائم رپورٹر)نواب ٹاؤن میں شادی کی تقریب میں ناقص کھانا دینے کے واقعہ میں 200سے زائد افراد کی حالت خراب ہونے پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے نوٹس لے لیا۔نواب ٹاؤن پولیس نے مارکی کے مالک کے خلاف  فوڈ اتھارٹی افسر محمد عارف شہزاد کی مدعیت میں فوڈ ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ پولیس کے مطابق مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج تمام افراد کو ڈسچارج کردیا گیا۔فوڈ اتھارٹی کی درخواست پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔