شادی کی تقریب میں مضر صحت کھاناکھانے سے200سے زائد افراد فوڈ پوائزنگ کا شکار، خواتین ، بچے بھی شامل

زہریلی مٹھائی کھانے سے 3بچے ہلاک
 نامعلوم شخص بچوں میں مٹھائی تقسیم کرکے فرار ہوا، 6کی حالت تشویشنا ک، ہسپتال میں  علاج کی سہولیات  دستیاب نہیں ،متاثرہ بچوں کے لواحقین   کا احتجاج   ، گوجر خان میں مضر صحت کھانے کی تحقیقات شروع ،فوڈ اتھارٹی کو فوڈ سیفٹی ٹیمیں موقع پر بھیجنے کی ہدایت
 حافظ آباد،راولپنڈی ، ( ما نیٹرنگ ڈیسک)حافظ آباد میں مضر صحت مٹھائی کھانے سے 3 بچے  جاں بحق  جبکہ 6کی حالت تشویشناک ہے جبکہ گوجر خان میں شادی کی تقریب میں مضر صحت کھاناکھانے سے 200 سے زائد افراد فوڈ پوائزنگ کا شکار، خواتین ، بچے بھی شامل ہیں حافظ آباد کے علاقے قلعہ صاحب سنگ میں زہریلی  مٹھائی کھانے سے 3 معصوم بچے جاں بحق ہو گئے۔9 معصوم بچوں کو مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے زہریلی  مٹھائی کھلا دی، ۔متاثرہ بچوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیاریسکیو حکام کے مطابق نامعلوم شخص بچوں میں مٹھائی تقسیم کرکے فرار ہو ، جہاں دانش ولد شہباز، سمعون ولد عرفان اور ڈیوڈ ولد شہزاد دم توڑ گئے، دیگر بچوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، پولیس، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔موقع پر پہنچنے والے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہیی ایچ کیو ہسپتال میں متاثرہ بچوں کے لواحقین نے احتجاج کیا۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں نہ ایم ایس ہے اور نہ ہی علاج معالجہ کی سہولتیں ہیں گوجر خان میں شادی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے 200 سے زائد افراد کی حالت خراب ہوگئی۔ریسکیو حکام کے مطابق شادی کی تقریب میں کھانا کھانے سے لوگوں کی کثیر تعداد فوڈ پوائزنگ کا شکار ہوگئی، متاثرہ افراد کی تعداد 200 سے زیادہ ہے، بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔متاثرہ افراد کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے، اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان موقع پر پہنچ گئے، محکمہ صحت اور فوڈ حکام بھی پہنچ گئے ہیں۔معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ سلمیٰ بٹ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کو فوڈ سیفٹی ٹیمیں موقع پر بھیجنے کی ہدایت کردی۔معاون خصوصی سلمی بٹ نے کہا کہ فوڈ سیفٹی ٹیمیں حقائق کی روشنی میں رپورٹس مرتب کریں گی۔