اے این ایف کی اٹک ،کراچی اورپشین کے علاقے میںکارروائیاں ،مقدمات درج
لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف3 کارروائیوں میں 2 ملزمان کوگرفتار کرکے27 لاکھ سے زائد مالیت کی 26.574 کلو گرام منشیات برآمد کرلی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق اٹک میں تین میلا چوک کے قریب ملزم کے قبضے سے 174 گرام چرس برآمد کی گئی ،گرفتار ملزم نے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔کراچی میں کوریئر آفس کے ذریعے نیوزی لینڈ بھیجے جانے والے پارسل سے 2.4 کلو گرام آئس برآمد کی گئی۔ بلوچستان میں پشین کے علاقے میں ہوٹل کے قریب رکشا میں چھپائی گئی 24 کلو گرام چرس برآمد کرکے افغان باشندہ گرفتار کرلیا گیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔