لاہور(کرائم رپورٹر)شہید سب انسپکٹر محمد ادریس کی برسی کے موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ان کی قبر پر سلامی پیش کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، جبکہ فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ اس موقع پر شہید کے اہلِ خانہ بھی موجود تھے جن سے اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔ترجمان پولیس کے مطابق شہید سب انسپکٹر محمد ادریس نے 17 دسمبر 1985ء کو تھانہ نیو انارکلی میں تعیناتی کے دوران قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا تھاتقریب کے موقع پر سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے پولیس شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فرض کی راہ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور پولیس ہیروز کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ شہید سب انسپکٹر محمد ادریس کی جرات اور بہادری پوری فورس کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور پولیس شہداء کے اہلِ خانہ کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور شہداء کے بچوں کی تعلیم، صحت اور ویلفیئر پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے لاہور پولیس کا ہر جوان سماج دشمن عناصر کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی حیثیت رکھتا ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے۔