اے ٹی ایم میں وارداتیں کرنیوالا گروپ گرفتار

عبدالرحیم اورفرقان نجی بینک کے اے ٹی ایم کوہینگ کرکے رقم نکالنے کی کوشش کررہے تھے
لاہور(کرائم رپورٹر)ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس سٹریٹ کریمنلز اور گینگز کیخلاف ان ایکشن ۔ کوٹ لکھپت پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اے ٹی ایم میں وارداتیں کرنیوالا گروپ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گروپ کو 15 کال پر کارروائی کرتے ہوئے جھلاران سے حراست میں لیا گیا۔ملزمان رات گئے نجی بینک کے اے ٹی ایم کو ہینگ کرکے رقم نکالنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ملزمان سے انٹرنیٹ ڈیوائس، مختلف اوزار اور 6 موبائلز برآمد کیے گئے۔ ملزمان عبدالرحیم اور فرقان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی۔