لاہور(کرائم رپورٹر)لیاقت آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیجز سے دوکانوں میں وارداتیں کرنیوالا گروپ کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق گروپ کو پیکو روڈ پرانی سبزی منڈی کے قریب سے حراست میں لیا گیا، سی سی ٹی وی فوٹیجز میں ملزمان کو واردات کرتے اور فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہیملزمان نے چند روز قبل بیڈن روڈ ہارڈویئر شاپ اور موبائل شاپ پر رابری کی تھیں،گرفتار رابر گروپ سے 1 لاکھ سے زائد نقدی، چوری شدہ موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لی گئی ہے ملزمان آصف، فیاض کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ سٹریٹ کرائم کو روکنا اولین ترجیح ہے،