داتا دربار کے علاقے میں وارداتیں کرنیوالا گروہ گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)داتا دربار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منڈی جانے والے شہریوں کو چھری دیکھا کر لوٹنے والا تین رکنی متحرک گینگ کوگرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ،ماسٹر چابیاں، پیچ کس اور موبائل برآمد کرلیا گیا۔ملزمان گریٹر اقبال پارک اور یادگار کے گرد و نواح میں معصوم شہریوں سے واردات کرتے تھے۔ملزمان موٹر سائیکل چوری کرنے میں بھی مہارت رکھتے اور لیکر رفو چکر ہو جاتے تھے۔ ملزمان کو خفیہ اطلاع پر اسلحہ سمیت گرفتار کیاگیا، ملزمان میں لال خان،ناصر اور حیات شامل ہیں ۔