عمیر، سلمان اور عابد کے قبضے سے 20 موبائل فون اور 2 موٹر سائیکلیں برآمد،مقدمات
لاہور(کرائم رپورٹر)گلبرگ پولیس نے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرنے والا گروپ گرفتار کر لیا ترجمان نے کہا گلبرگ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گروپ کے ملزمان عمیر، سلمان اور عابد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چھینے گئے 20 موبائل فون اور 2 موٹر سائیکلیں ، 11 اے ٹی ایم کارڈز 5 پرس اور 2 پستول برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان شہر کی مختلف شاہراہوں پر لوگوں کی ریکی کرکیںموقع پاکر گن پوائنٹ پر شہریوں سے واردات کے دوران موبائل، پرس اور اے ٹی ایم کارڈز چھین کر قریب بینک سے رقم نکال لیتے تھے پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان ابتک چوری ڈکیتی، سنیچنگ کی وارداتوں میں 50 کر چکے ہیں،