کرم (آئی این پی )خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں قیام امن کے لیے فریقین کے بنکرز گرانے کا عمل جاری ہے۔ضعی انتظامیہ کے مطابق ضلع کرم میں 4 روزکے دوران 44 بنکرز گرائے گئے اور اب تک 130 بنکرز کو گرایا جاچکا ہے جب کہ متعدد خندقوں کو بھاری مشینری کے ذریعے بند کیا گیا ہے۔