چندگھروں اور چرچ کو نقصان پہنچا ، جنوبی کورین ائیر فورس نے معافی مانگ لی ، نقصان کے ازالے کیلئے معاوضہ دینے کی پیشکش
سیئول(آئی این پی )جنوبی کوریا میں ایک فوجی طیارے نے مشقوں کے دوران غلطی سے آبادی پر بم گرادئیے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے شہر پوچیون میں ائیر فورس کی مشقیں جاری تھیں کہ اس دوران ایک فوجی فائٹر جیٹ طیارے نے غلطی سے آبادی والے علاقے پر 8 بم گرادئیے۔ رپورٹ کے مطابق طیارے کی جانب سے گرائے گئے بموں میں سے 7 بم نہیں پھٹے تاہم ایک بم پھٹنے سے 15 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔بم گرنے سے چندگھروں سمیت ایک چرچ کو بھی نقصان پہنچا ‘افسوسناک واقعے پر جنوبی کورین ائیر فورس نے معافی مانگی اور نقصان کے ازالے کے لیے معاوضہ دینے کی پیشکش بھی کی ہے۔