حکومت معصوم شہریوں کو تحفظ فراہم کرے، پارٹی سیکرٹری جنرل، مرزا فخر الاسلام عالمگیر
ڈھاکا (آئی این پی ) بنگلا دیش نیشنل پارٹی نے پہلی بار عبوری حکومت پر کھل کر تنقید کی ہے۔ پارٹی کے سیکرٹری جنرل مرزا فخر الاسلام عالمگیر نے ملک میں بڑھتی ہوئی بدامنی پر تشویش کا اظہار کیا اور حکومت کو خبردار کیا کہ وہ معصوم شہریوں کو تحفظ فراہم کرے۔سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد ملک بھر میں بدامنی پھیل رہی ہے۔ بڑی تعداد میں گرفتاریاں ہو رہی ہیں، احتجاج شدت اختیار کر رہے ہیں، اور عوامی غصہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔پولیس نے حالیہ دنوں میں ایک بڑے آپریشن کے تحت 1,500 سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے۔ اس آپریشن کا نام ڈیول ہنٹ رکھا گیا ہے، اور اس میں ان افراد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جو مبینہ طور پر شیخ حسینہ کے حامی ہیں۔