بنگلا دیش حکومت نے پولیس کے 3ایڈیشنل آئی جیز کو جبری ریٹائر کر دیا

 ڈھاکا(آئی این پی )بنگلا دیش کی حکومت نے پولیس کے تین ایڈیشنل آئی جیز کو جبری ریٹائر کر دیا۔مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، نوٹیفکیشن صدر کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے وزارت داخلہ کے تحت پبلک سکیورٹی ڈویژن (پولیس سیکشن- 1 )کے سینئر سیکرٹری نسیم الثانی کی طرف سے جاری کیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق جبری ریٹائر کئے جانے والے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس میں ریکٹر ایڈیشنل آئی جی پولیس سٹاف کالج ملک فخرالاسلام، ایڈیشنل آئی جی پولیس ٹیلی کام وائی ایم بلال الرحمان اورایڈیشنل آئی جی پولیس ہیڈ کوارٹرز سیلم محمد جہانگیر شامل ہیں۔ان افسران کو عوامی مفاد میں گورنمنٹ سروس ایکٹ 2018  2018 کا ایکٹ نمبر 57  کے سیکشن 45 کے تحت ریٹائر کیا گیا تاہم ضوابط کے مطابق وہ ریٹائرمنٹ کے فوائد کے حقدار ہوں گے۔