ڈھاکا (آئی این پی )بنگلا دیش میں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے حامیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ان کی حامیوں میں بنگلادیش فلم انڈسٹری کی اداکارہ بھی شامل ہیں جنہیں پولیس حکام نے حراست میں لے لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں بنگلادیشی اداکارہ مہر افروز شان کو ڈھاکا کے دھان منڈی علاقے میں ان کی رہائش گاہ سے ریاست کے خلاف سازش کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔ ڈھاکا میٹروپولیٹن پولیس کی خفیہ برانچ کے ایڈیشنل کمشنر ریجا الکریم ملک نے اس گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔