انگلینڈ کے جو روٹ نے آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

انگلینڈ کے جو روٹ نے آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان جو روٹ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلوی اسٹار اسٹیو اسمتھ کا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔  
جو روٹ نے پاکستان کے خلاف دوسری اننگز کے دوران آرچر کی گیند پر اذان اویس کا تیز رفتار کیچ لیگ سلپ پر پکڑ کر اسٹیو اسمتھ کے 218 کیچز کے ریکارڈ کو عبور کیا۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ میں بطور فیلڈر جو روٹ کا 219واں کیچ تھا، جبکہ اسٹیو اسمتھ نے اپنے کیریئر میں 218 کیچز پکڑے تھے۔  اس کامیابی کے ساتھ، جو روٹ وکٹ کیپر کے علاوہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز لینے والے فیلڈر بن گئے ہیں۔  دوسری جانب، پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں بدترین شکست کا سامنا ہوا۔ 238 رنز کے خسارے سے دوسری اننگز شروع کرنے والی پاکستانی ٹیم صرف 135 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جس کے نتیجے میں انگلینڈ نے میچ کو اننگز اور 103 رنز سے جیت کر تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔