یاسر نواز کی فضا علی سے پر زور التجا، ’میری معصوم بیوی کا پیچھا چھوڑ دو‘

یاسر نواز کی فضا علی سے پر زور التجا، ’میری معصوم بیوی کا پیچھا چھوڑ دو‘

اداکار اور ہدایت کار یاسر نواز نے حال ہی میں فضا علی کی جانب سے ندا یاسر کے ایک بیان پر کی جانے والی تنقید کا جواب دیا ہے۔

 یہ معاملہ ندا یاسر کے مارننگ شو میں ڈلیوری رائڈرز کے بارے میں کیے گئے تبصرے کے بعد شروع ہوا، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا تھا۔یاسر نواز نے فضا علی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا،
“برائے مہربانی میری معصوم بیوی کو چھوڑ دیں۔ آپ دن بدن میری بیوی کا ذکر کر کے مشہور ہو رہی ہیں اور کتنی بار آپ اسے تنقید کا نشانہ بنائیں گی؟ وہ ایک غیر ارادی غلطی کر بیٹھی تھیں۔”انہوں نے مزید کہا،“یہ سچ ہے کہ اللہ انسان کو معاف کرتا ہے، لیکن لوگ معاف نہیں کرتے۔ براہ کرم اسے معاف کر دیں اور اس مسئلے کو ختم کردیں۔ اپنے فوکس کو کہیں اور لگائیں، مشہور ہونے کے اور بھی بہتر طریقے ہیں۔”

واضح رہے کہ ندا یاسر نے ڈلیوری رائڈرز کے بارے میں دیے گئے اپنے بیان پر پہلے ہی معذرت کر لی تھی۔ یاسر نواز کی یہ ویڈیو فضا علی کی اس تنقیدی ویڈیو کے بعد سامنے آئی ہے، جو انہوں نے ندا یاسر کے بیان کے خلاف شیئر کی تھی۔