پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کینیڈا سپر 60 لیگ کے دوسرے سیزن میں شرکت کے لیے کینیڈا پہنچ گئیں۔
فاطمہ ثنا لیگ میں وینکوور اینکرز کی نمائندگی کریں گی۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی فوری طور پر کوئی بین الاقوامی مصروفیت نہ ہونے کے باعث انہیں کینیڈا سپر 60 لیگ میں شرکت کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔وینکوور اینکرز نے فاطمہ ثنا کو رواں سال کینیڈا سپر 60 لیگ کے لیے اپنی ٹیم میں شامل کیا تھا۔ کینیڈین ٹی 10 لیگ کا دوسرا سیزن 29 ستمبر سے 4 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔فاطمہ ثنا اس سے قبل انگلینڈ کی ویمنز فرنچائز لیگ دی ہنڈرڈ میں بھی شرکت کر چکی ہیں۔