خاکروب موقع پردم توڑگیا، پولیس نے ایک گاڑی پکڑلی،ایک فرار
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)تھانہ کھنہ کی حدود میں 2 تیز رفتار گاڑیاں سی ڈی اے کے خاکروب پر چڑھ دوڑیں،عینی شاہدین کیمطابق سی ڈی اے کا ملازم موقع پرجاں بحق ہوگیا،دونوں گاڑیاں ایک دوسرے سے ریس لگا رہی تھیں،واقعے میں ملوث ایک گاڑی موقع سے فرار ہوگئی، جبکہ دوسری گاڑی کو پولیس نے اپنے قبضہ میں لے لیا،پولیس کا کہنا ہے کہ تیز رفتاری کے سبب گاڑیاں بے قابو ہوئیں۔