ریس لگاتی گھاس سے لوڈ ٹرالیاں حادثے کا شکار

 ڈپو سٹاپ پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ، شہریوں کو پریشانی کا سامنا رہا
لاہور(کرائم رپورٹر)ٹاؤن شپ کے ڈپو سٹاپ پر ریس لگاتی گھاس سے بھری دو ٹرالیاں حادثے کا شکار ہو گئیں۔عینی شاہدین کے مطابق ایک ٹرالی الٹ گئی جبکہ دوسری فٹ پاتھ پر چڑھ گئی۔حادثے کے باعث ڈپو سٹاپ پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی، تاہم موقع پر ٹریفک وارڈنز کی عدم موجودگی سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا ہیریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں دونوں ٹرالیاں کے ڈرائیور محفوظ رہے۔