ظفروال :ریس لگاتی بس نے بزرگ شخص کی جان لے لی

ظفروال (خصوصی رپورٹ)ظفروال میں نجی پٹرول پمپ کے قریب تیز رفتار بس نے بزرگ شخص کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والے بزرگ شخص کی شناخت محمد نواز ولد محمد بخش کے نام سے ہوئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کے بعد لاش ٹی ایچ کیو ہسپتال ظفروال منتقل کر دی۔اطلاعات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب دو بسیں مبینہ طور پر آپس میں ریس لگا رہی تھیں، جس کے نتیجے میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور حادثے میں ملوث بس کو اپنی تحویل میں لے لیا، جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔