ریس لگاتی 4گاڑیاں ٹکرا گئیں،4 افراد زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)ماڈل ٹاؤن کے علاقے چار گاڑیاں ریس لگاتے ہوئے آپس میں ٹکرا گئیں 4افراد زخمی ہوگئے بتایا گیا ہے کہ ماڈل ٹاؤن کے علاقے چار گاڑیاں ریس لگاتے ہوئے آپس میں ٹکرا گئیں جس کے باعث 4افراد زخمی ہوگئے عینی شاہدین کے مطابق کار سوار نوجوان ریس لگا رہے تھے،تیز رفتاری کے باعث حادثہ ہو گیا پولیس کے مطابق گاڑیاں زگ زیگ اور ریس لگا رہی تھیں،زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا گاڑیاں کھڑی وین سے بھی جا ٹکرائی پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی تمام افراد کے بیان قلمبند کئے جارہے ہیں،