دونوں بھائی ہسپتال منتقل،ایک بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے چل بسا
فرار ڈرائیور کی تلاش شروع ، جلد حراست میں لے لیا جائے گا:پولیس حکام
مریدکے (آئی این پی )مریدکے میں مین روڑپر ریس لگاتی کاروں نے پیدل چلنے والے دو بھائیوں کو کچل دیا ، حادثے میں ایک بھائی جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، حادثے کے فوری بعد دونوں شدید زخمی بھائیوں کو تشویشناک حالت میں لاہور ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ہسپتال پہنچ کر ایک بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، پولیس نے ضروری کارروائی کے لئے لاش کو تحویل میں لے لیا جبکہ ایک کار کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی گئی ہے جسے جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔