بابری مسجد کی دوبارہ تعمیر ،ٹرسٹ کو ساڑھے 3 کروڑ روپے کے عطیات موصول

کولکتہ (اے پی پی)بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ضلع مرشد آباد کے بیل ڈانگا علاقے میں بنائی جانے والی بابری مسجد کے حوالے سے قائم کئے گئے ٹرسٹ ویسٹ بنگال اسلامک فانڈیشن آف انڈیا کو اب تک 3.50کروڑ روپے کے عطیات موصول ہوئے ہیں۔ ٹرسٹ کے بینک اکانٹ میں آن لائن جمع کرائی گئی رقم اب تک 2.63کروڑ تک پہنچ چکی ہے۔یاد رہے کہ ہمایوں کبیر نے بیل ڈانگا میں بابری مسجد کی دوبارہ تعمیر کا اعلان کر رکھا ہے جس کا سنگ بنیاد رواں ماہ کی چھ تاریخ کو رکھا گیا۔