سابق بھارتی چیف جسٹس کا متنازعہ بیان، بابری مسجد کی تعمیر کو بے حرمتی قرار دے دیا

نئی دہلی (آئی این پی )بھارت کے سابق چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے متنازع بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ 16ویں صدی میں بابری مسجد کی تعمیر بذات خود ایک بے حرمتی تھی۔غیرملکی م میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے سابق چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے متنازع بیان دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ 16ویں صدی میں بابری مسجد کی تعمیر خود ایک بڑی بیحرمتی تھی، جو سپریم کورٹ کے 2019 کے ایودھیا فیصلے کے برعکس ہے