مسلمان بابری مسجد کی مضبوط بنیاد کھودیں، جو ان کی قبریں بنانے کے کام آئے گی
نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں ہندوتوا نظریات اور بی جے پی حکومت کی انتہاپسند پالیسیوں نے مسلمانوں کی مذہبی آزادی کو شدید خطرات سے دوچار کردیا ۔مختلف ریاستوں میں بی جے پی رہنمائو ں اور ہندو انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے مساجد کی تعمیر کے خلاف نفرت انگیز بیانات کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے۔بھارتی جریدے دی ہندو کے مطابق، ویسٹ بنگال کے علاقے مرشد آباد میں ایم ایل اے ہمایوں کبیر نے بابری مسجد کے نام سے تعمیر ہونے والی نئی مسجد کا سنگِ بنیاد رکھا ہے۔