اسلا م آباد(آئی این پی ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈاکٹرعبدالقدیر خان ٹرسٹ اسپتال کی جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت آج تک ملتوی کردی۔پیر کو چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی جس کے دوران ملزم کو ٹرسٹ ڈیڈ کل تک فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ایک روز کیلئے ملتوی کردی گئی۔دوران سماعت چیف جسٹس یحیی آفریدی نے ریمارکس دئیے کہ اگر ملزم ٹرسٹ ڈیڈ فراہم نہیں کرتا تو پھر فیصلہ کردیں گے۔