بابری مسجد انہدام کیس کی ملزمہ رتمبھارا کو بھارت کا تیسرا اعلی ترین ایوارڈ دیا گیا

نئی دہلی(آئی این پی )بھارتی حکومت نے بابری مسجد کے انہدام میں اہم کردار ادا کرنے والی سادھوی رتمبھارا کورواںسال سماجی خدمات کے زمرے میں بھارت کے تیسرے اعلی ترین ایوارڈپدم بھوشن دیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان کی اشتعال انگیز بیان بازی اور مختلف فرقہ وارانہ تنازعات میں ملوث ہونے کی طویل تاریخ کے پیش نظر ایوارڈ نے ایک نئے تنازعے کو جنم دیا ہے۔ رتمبھارا پہلی بار 1980کی دہائی کے آخر میں وشو اہندو پریشد کے لئے ایک اہم مقرر کے طور پر سامنے آئی جہاں رام جنم بھومی تحریک پر ان کی شعلہ بیان تقریروں نے کافی توجہ حاصل کی