حفاظتی قوانین کی خلاف ورزی پر 10 دکانیں، 1 منی پمپ سیل

اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ)محکمہ سول ڈیفنس اوکاڑہ کا غیر قانونی ایل پی جی شاپس اور منی پٹرول پمپس کیخلاف شہر بھر میں گرینڈ آپریشن، حفاظتی قوانین کی خلاف ورزی پر 10 دکانیں، 1 منی پمپ سیل کردیا۔ متعدد پٹرول پمپس کے مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔ سول ڈیفنس آفیسر عدنان قیصر نے اس موقع پر کہا کہ غیر قانونی ایل پی جی شاپس اور منی پٹرول پمپس عوام کیلئے بڑا خطرہ اور کسی بھی بڑے سانحے کا باعث بن سکتے ہیں، انہیں کسی صورت کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔