بصیرپور(خصوصی رپورٹ)ڈی ایس پی سعیدانورکی زیرنگرانی ایس ایچ او انسپکٹرفرخ حسین نے فدااقبال ودیگرٹیم کے ہمراہ سرکس کے قریب چھاپہ مارکر مقصودشہیدسٹیڈیم کی دیوارکے ساتھ لڈوڈبہ پرسادہ لوح دیہاتیوں اوربچوں سے جوئے کی آڑمیں رقوم ہتھیانے والے 3 قماربازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔ملزموں حافظ مشہودجوئیہ،الطاف حسن قصاب اور شان لوہارسے جوئے سے ہونے والی آمدن 1330روپے، گیس سلنڈراورلڈوڈبے قبضہ میں لے کرمقدمہ درج کرلیاگیا۔