اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ)اے سی آفس اوکاڑہ کے نائب قاصد کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا،ملزم نے نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کر شہری سیایک لاکھ 80ہزار روپے ہتھیائے تھے،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ کے نائب قاصد طالب حسین نے مدعی مقدمہ کے بھائی احمد رضا کو لوکل گورنمنٹ میں نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کر ایک لاکھ 80 ہزار روپے ہتھیا لئے،اورحیلے بہانے کرتا رہا،ملزم نے مزید 20 ہزار روپے دینے کا مطالبہ کیا تو مدعی نے اینٹی کرپشن سرکل اوکاڑہ میں ملزم کے خلاف درخواست دیدی۔تھانہ اینٹی کرپشن نے درخواست پر مقدمہ درج کر لیا،اور ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔