بھارت نے چینی پیشہ ور افراد کیلئے ویزوں میں نرمی کردی

 اقدام ایشیائی طاقتوں کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے اور دیرینہ تاخیر کو ختم  کرنے کیلئے اہم قدم ہے
نئی دہلی (آئی این پی ) بھارت  نے چینی پیشہ ور افراد کیلئے  کاروباری ویزا کے عمل کو تیز کرنے کیلئے  سرکاری رکاوٹوں کو کم کر دیا  ۔برطانوی خبر رساں ادارے   کے مطابق یہ اقدام ایشیائی طاقتوں کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے اور اس دیرینہ تاخیر کو ختم کرنے کے لئے  ایک بڑا قدم ہے جس کی وجہ سے تکنیکی ماہرین کی کمی کے باعث اربوں ڈالر کی پیداوار متاثر ہوئی۔