امریکہ نے غیرملکیوں کیلئے سٹوڈنٹس ویزوں پر پابندی ختم کردی

طالب علموں کودرخواست کے ساتھ ویزاحکام کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی لازمی قرار دیدی گئی
    واشنگٹن (یواین پی) امریکہ کی جانب سے غیرملکیوں کیلئے سٹوڈنٹس ویزوں پرعائد پابندی ختم کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ نے غیر ملکیوں کیلئے سٹوڈنٹس ویزوں پر عائد پابندی ختم کردی ہے، اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غیرملکی سٹوڈنٹس ویزہ کیلئے درخواست دے سکیں گے، تاہم طالب علموں کودرخواست کے ساتھ ویزہ حکام کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی دینا لازمی قرار دی گئی ہے، اس جمن میں امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے دنیا بھر میں سفارتخانوں اورقونصل خانوں کونئی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ بین الاقوامی طلبہ کے ویزوں کے لیے اپائنٹمنٹ کا شیڈول دوبارہ شروع کرے گا لیکن تمام درخواست دہندگان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بہتر سکریننگ کے لیے پبلک کریں، نئی ہدایات ان تمام درخواست دہندگان پر اثر انداز ہوں گی جو ایف ویزوں کے لیے درخواست دیتے ہیں