نیوزی لینڈ نے ویزا قوانین میں نرمی کردی

   ویلنگٹن(آئی ا ین پی ) نیوزی لینڈ کی حکومت نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے اپنے ویزا قوانین میں نر می کردی ہے، جس کا مقصد ملکی معیشت کو فروغ دینا ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس اقدام کے تحت کی گئی نئی تبدیلیوں میں دو نئی ویزا کیٹیگریز شامل ہیں، ایک گروتھ کیٹیگری اور دوسری بیلنسڈ کیٹیگری۔