ڈھاکہ (آئی این پی )بھارت نے بنگلہ دیش کے شہریوں کی جانب سے معمول کے مطابق طبی ویزوں کے لیے دی جانے والی درخواستیں عملے کی کمی کا بہانا بناکر مسترد کرنا شروع کر دیں جس کے بعد چین کو طبی ویزوں کی پیشکش کو وسعت دینے اور تعلقات استوار کرنے کا نادر موقع مل گیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق 2023 میں بنگلہ دیشی شہریوں کے لیے بھارت کے ویزوں کا بڑا حصہ ان لوگوں کو ملا، جو سستی نجی صحت کی دیکھ بھال اور بنگالی بولنے والے ہسپتال کے عملے کے خواہاں تھے