تھری سٹار جنرل کوسزا سے فوجی اور سول افسر محتاط ہوں گے: نیئر بخاری

 جمہوری سیاسی قیادت کسی پارٹی پر پابندی کی حمایت نہیں کرسکتی ‘ آئین کی خلاف ورزی پر پابندی لگ سکتی ہے
 ، پیپلز پارٹی ڈائیلاگ پر یقین رکھتی ہے، پی ٹی آئی والے یوٹرن کے ذریعے بداعتمادی کی فضا پیدا کرتے ہیں
اسلام آباد (آئی  ین پی )پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ 3 اسٹار جنرل کے کورٹ مارشل اور سزا سے آئندہ فوجی اور سول افسران محتاط ہوں گے۔اپنے ایک  بیان میں نیئر بخاری نے کہا کہ ماضی میں عام شہریوں کے بھی ملٹری ٹرائل ہوئے ہیں، ملکی مفاد کے خلاف اقدامات، سازش اور اداروں میں تقسیم پر سویلین کا کورٹ مارشل ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوری سیاسی قیادت کسی پارٹی پر پابندی کی حمایت نہیں کرسکتی لیکن آئین کی خلاف ورزی پر پابندی لگ سکتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ڈائیلاگ پر یقین رکھتی ہے