اسی کمپنی نے دبئی ایئرپورٹ کو بھی تھری اسٹار ایئرپورٹ کا اعزاز دیا ہے
اسلام آباد(آئی این پی)ملکی ایوی ایشن انڈسٹری کیلئے اچھی خبر ، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی عالمی سطح پر ریٹنگ بہتر ہو گئی، اور پاکستان کا پہلا تھری اسٹار ایئرپورٹ بن گیا ہے۔اسکائی ٹریک رینکنگ کمپنی نے اسلام آباد ایئرپورٹ کو تھری اسٹار قرار دے دیا ہے۔ اسی کمپنی نے دبئی ایئرپورٹ کو بھی تھری اسٹار ایئرپورٹ کا اعزاز دیا ہے۔اسکائی ٹریک کی رینکنگ میں لاہور اور کراچی ایئرپورٹ کی رینکنگ 2 اسٹار رہی۔واضح رہے کہ رینکنگ فضائی مسافروں کو ہوائی اڈے پر ملنے والی سہولتوں اور ایئرپورٹ منیجمنٹ کو مدنظر رکھ کر دی جاتی ہے۔