لاہور کے علاقے باگڑیاں میں لیگی ایم پی اے میاں عمران جاوید اور بی بی و ڈیری کی جانب سے مٹھائی تقسیم کی گئی ‘نعرے لگائے
پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے پنجاب اور سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کیا گیا‘ بینرز اور عمران خان کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں
لاہور‘اسلام آباد(آئی این پی)احتساب عدالت کی جانب سے 190 ملین پانڈز کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران کان اور ان کی اہلیہ کو سزا سنائے جانے کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنمائوں نے مختلف مقامات پر جشن منایا۔صوبائی دارالحکومت میں لیگی ایم پی اے میاں عمران جاوید اور بی بی و ڈیری کی جانب سے باگڑیاں میں مٹھائی تقسیم کی گئی ۔ اس موقع پر پارٹی کے کارکنوں نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔جشن منانے کے موقع پر میاں عمران جاوید نے کارکنوں کے ساتھ مل کر گھڑی چور کے نعرے لگائے‘دریں اثناء بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق خاتون اول بشری بی بی کو عدالت سے سزا سنائے جانے پر تحریک انصاف کے ارکان نے اسمبلی کے باہر احتجاج کیا۔فیصلے کے خلاف پنجاب اور سندھ اسمبلی کے پی ٹی آئی ارکان نے احتجاج کیا۔ اپوزیشن ارکانِ پنجاب اسمبلی نے فیصلے کے خلاف احتجاج کے دوران ہاتھوں میں بینرز اور عمران خان کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔دوسری جانب سندھ اسمبلی کے ارکان نے بھی عدالتی فیصلے کے خلاف احتجاج کیا۔