نیا مارجن مسترد‘ملک بھر میں پٹرول پمپ بند کردینگے:ایسوسی ایشن

 اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے تجویز کیے گئے نئے مارجن کو مسترد کرتے ہوئے ملک بھر میں پمپس بند کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔چیئرمین ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے واضح کیا کہ ڈیلرز نے حکومت سے 8 فیصد مارجن کا مطالبہ کیا تھا، اور اس شرح سے کم پر کاروبار چلانا ممکن نہیں رہا۔عبدالسمیع خان کے مطابق ڈیلرز کو اس وقت صرف 3.12 فیصد مارجن مل رہا ہے، جو بڑھتی ہوئی لاگت کے باعث ناکافی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے ڈیلر مارجن 8 فیصد نہ کیا تو وہ ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے پر مجبور ہوں گے۔ چیئرمین  نے کہا  کہ حکومت کو 10 دن کا وقت دیا جا رہا ہے، جس کے بعد ڈیلرز کور کمیٹی کا اجلاس منعقد کرکے آئندہ کے لائحہ عمل اور حتمی اعلان کریں گے